اردو

urdu

ETV Bharat / international

EU Freeze Putin Assets Over Ukraine Attack: یوروپی یونین نے پوتن، لاؤروف پر پابندیاں عائد کر دیں - یوروپی یونین کی کاروائی

یوکرین پر حملہ اور فوجی آپریشن کے خلاف یوروپی یونین نے روسی صدر اور وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کی ہیں جس کے تحت ان کے اثاثوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔ EU approves freezing of assets of Putin and Lavrov

یوروپی یونین نے پیوٹن، لاؤروف پر پابندیاں عائد کر دیں
یوروپی یونین نے پیوٹن، لاؤروف پر پابندیاں عائد کر دیں

By

Published : Feb 26, 2022, 11:48 AM IST

یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن پر یوروپی یونین نے صدر ولادیمیر پوتن اور وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف پر اضافی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ EU Freeze Putin Assets Over Ukraine Attack

نئی پابندیوں کے تحت ان کے اثاثے منجمد کرنے کی بات کی گئی ہے۔ یوروپی یونین کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں میں روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن، روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور سابق صدر دمتری میدویدیف، وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف، وزیر ماحولیات اور ٹرانسپورٹ کے وزیر خصوصی شامل ہیں۔ پابندیوں میں صدارتی نمائندے سرگئی ایوانوف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

Putin Appeals to Ukrainian Military: روسی صدر پوتن نے یوکرینی فوج سے اقتدار اپنے ہاتھوں میں لینے کی اپیل کی


یوروپی یونین نے الفا بینک، اوٹکریٹی بینک، پرومسواز بینک، بڑے روسی دفاعی اداروں، کلاشنکوف اور الماز آنٹے، روسی وزارت دفاع، غیر ملکی انٹیلی جنس سروس اور کئی دیگر اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details