ایڈن برگ کے ڈیوک شہزادہ فیلپ آج 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ فی الحال ان کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
بکنگم پیلس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے 'بہت ہی دکھ اور افسوس کے ساتھ ملکہ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ان کے خاوند شہزادہ فلیپ کا انتقال ہو گیا ہے'۔
شہزادہ فلپ برطانیہ کی تاریخ میں طویل ترین عرصے تک رائل کونسورٹ کے عہدے پر رہنے والے شہزادہ تھے- شہزادہ فلپ کی موت کا اعلان شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ٹوئٹ میں کیا گیا۔
رائل فیملی کی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ فلپ کی اچانک موت آج (9اپریل کی) صبح کو ونڈسر محل میں ہوئی۔ ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے مزید اعلانات کچھ دیر میں کیے جائیں گے-