اسپین کے شہر بارسلونا میں ریپر و آرٹسٹ پابلو ہسیل کی گرفتاری کے خلاف مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ شروع ہوگئی ہے۔
اسپین کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ اس دوران 50 سے زائد افراد گرفتار اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
اسپین میں جھڑپ، متعدد افراد زخمی، درجنوں گرفتار مظاہرین افسران پر پتھر، جوتے و چپل اور دوسری اشیاء پھینک رہے تھے۔ پولیس کو روکنے کے لیے مظاہرین نے سڑکوں پر موٹر سائیکل کو آگ لگا دی ہے، دکانوں اور مکانات کی کھڑکیوں کو توڑ دیا ہے۔
اسپین میں جھڑپ، متعدد افراد زخمی، درجنوں گرفتار یہ بھی پڑھیں: ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، اب تک 25 افراد زخمی
وہاں کے بادشاہ کے بارے میں توہین آمیز تقریر کرنے پر گرفتاری سے بچنے کے لیے ریپر پابلو ہسیل نے خود کو یونیورسٹی کی ایک عمارت میں بند کرلیا تھا۔
اسپین میں جھڑپ، متعدد افراد زخمی، درجنوں گرفتار 24 گھنٹے کے بعد کافی مشقت کے بعد پولیس نے گذشتہ روز ریپر پابلو ہسیل کو گرفتار کرلیا تھا۔
ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں میں 30 افراد کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور قریب 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ریپر پابلو ہسیل پر شدت پسند گروپوں کی تعریف کرنے، نجی احاطے میں گھس کر بادشاہت کی توہین کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔