کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کے معاملے میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی معافی بھی کام نہ آئی اور برطانوی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا پابندیوں کے باوجود پارٹیوں میں شرکت کے معاملے پر Downing Street Parties برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ UK PM faces new calls to resign زور پکڑ گیا ہے اور مزید پانچ اراکین پارلیمنٹ نے بورس جانسن پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مزید ارکان کے عدم اعتماد کے بعد برطانوی وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کرنے والے اراکین کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کو اس قسم کی صورت حال کا سامنا سیوگرے رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد کرنا پڑ رہا ہے، سیوگرے رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے ہاؤس آف کامنز سے خطاب کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پارٹی Downing Street Parties کرنے پر معذرت بھی کی تھی۔