اردو

urdu

ETV Bharat / international

اٹلی میں کورونا سے ہونے والی اموات میں کمی

کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے بری طرح متاثر یورپی ملک اٹلی میں سنیچر کے روز چھ ہفتے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو یہاں 415 موتیں ہوئی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہونے والی اموات میں کمی
اٹلی میں کورونا سے ہونے والی اموات میں کمی

By

Published : Apr 26, 2020, 8:25 PM IST

ملک کے شہری تحفظ کے محکمے کے اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو 420 لوگوں کی موت ہوئی تھی اور ہفتہ کو یہ تعداد پانچ کم ہوکر 415 ہو گئی۔ اٹلی میں اس سال کے آغاز میں کورونا وائرس وبا پھیلنے کے بعد سے 26384 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دنوں کے مقابلے میں متاثرین کی تعداد گھٹ کر 105847 ہو گئی ہے۔ ملک میں وبا پھیلنے کے بعد 10 مارچ کو لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جسے بعد میں تین مئی تک بڑھا دیا گیا۔

کورونا وائرس ایمرجنسی کے کمشنر ڈومینکو ارچری نے ہفتہ کو ایک ٹیلی ویژن نشریات میں کہا کہ ملک میں تین مئی کو لاک ڈاؤن کا آخری دن ہے اور اس کے ہٹنے کے بعد ہم سب کے ذاتی فیصلوں اورتعاون سے کورونا کی لڑائی میں مدد ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details