فرانس کے ایمینوئل میکخواں نے کورونا کے قہر کو روکنے کے لیے جمعہ سے ملک گیر کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، شہروں میں کرفیو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔
ایمینوئل میکخواں نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا 'کرفیو الے ڈی فرانس علاقے اور 8 دیگر میٹروپولیٹن علاقوں۔ گرینوبل، لیلے، روین، لیون، ایکس مارسلے، سینٹ ایٹیئن، ٹولوز، مونٹے نیلیئر اور روئن میں نافذ کیا جائے گا۔'
انہوں نے کہا 'فرانس میں کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر میں ہر روز اوسطاً 20 ہزار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ہم ایسے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں جہاں اسے ہر حال میں روکنا ہوگا۔'
مزید پڑھیں: ایران : گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 279 افراد ہلاک