اردو

urdu

ETV Bharat / international

لندن میں کرفیونافذ - برطانیہ میں وسطی لندن کے ضلع ویسٹ منسٹر میں

نسل پرستی مخالف ریلیوں میں تشدد کے بعد پولیس نے برطانیہ کے وسطی لندن میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

Curfew
Curfew

By

Published : Jun 8, 2020, 10:44 AM IST

برطانیہ میں وسطی لندن کے ضلع ویسٹ منسٹر میں 'بلیک لائیو میٹر' یعنی سیاہ فام کی زندگی کی اہمیت مظاہرے کے دوران پرتشدد جھڑپوں کے سبب کرفیو کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کرفیو پیر کی صبح چھ بجے تک نافذ رہے گا۔ یہاں اتوار کے روز ہزاروں افراد نے 'بلیک لائیو میٹر' کے نام سے منعقد ہوئے ایک مظاہرے میں حصہ لیا۔ یہ ریلی ابتدا میں پر امن تھی لیکن بعد میں کچھ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پولیس نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ سنٹرل ویسٹ منسٹر میں عدم استحکام کی وجہ سے یہاں دفعہ 35 کے تحت آج 21: 15 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے‘‘۔ اس دوران پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

واضح ہو کہ نسل پرستی کی مخالفت میں پوری دنیا میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ 25 مئی کو سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی پولیس کے ذریعہ ہلاکت کے بعد پوری دنیا مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details