سوئٹزرلینڈ کے جینیوا میں واقع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک اعلی عہدیدار نے کووڈ 19 وبا کے درمیان زیادہ سے زیادہ چوکسی برتے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کورونا ویکسین کوئی 'چاندی کی گولی' نہیں ہے جو تقریبا ایک برس سے جاری وبائی بیماری کا خاتمہ کرے گی۔ کورونا سے دنیا بھر میں 74 ملین سے زیادہ افراد اور 1 لاکھ 64 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
میڈیا سے ملی جانکاری کے مطابق، مغربی بحر الکاہل میں واقع عالمی ادارہ صحت کے علاقائی دفتر کے ریجنل ڈائریکٹر تاکیشی کسائی نے کہا ہے کہ 'جو بھی تم ہو، جہاں بھی ہو، جب تک کورونا وائرس موجود ہے، ہم سب کو خطرہ لاحق ہے، اور ہمیں بدترین صورتحال کے لیے تیاری کرتے رہنا چاہئے'۔
کسائی نے 40 برس سے کم عمر نوجوانوں اور معاشرتی طور پر سرگرم لوگوں سے اپیل کی ہے کہ 'کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے چینی اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود اپنے اور اپنے آس پاس کے ہر فرد کو انفیکشن سے بچنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرو'۔
اعلی عہدیدار نے کہا کہ 'صحت کے حکام کے مشورے پر عمل کرکے آپ اپنے معاشرے کے لوگوں کی زندگیوں کی تحفظ کر سکتے ہیں اور سنہ 2021 میں اپنے معاشرے کی معاشیات کی بحالی کے لیے حصہ بن سکتے ہیں'۔
کسائ نے کہا کہ 'میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ ان لوگوں کے بارے میں سوچیں جن کو شدید کورونا سے خطرہ ہے'۔