اٹلی میں کورونا وائرس ’کووڈ ۔19‘ سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 200000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق ہفتے تک صحتیاب مریضوں کی تعداد 200229 ہو چکی ہے۔ اٹلی میں کورونا کے 12500 سرگرم کیسز ہیں جن میں سے 705 اسپتال میں داخل ہیں۔ صرف 43 مریض آئی سی یو میں ہیں۔ اٹلی میں کورونا کے 248000 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ملک میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 35146 ہوگئی ہے۔