اردو

urdu

ETV Bharat / international

Lockdown in Austria: آسٹریا میں پیر سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان - Austria covid updates

یورپین ملک آسٹریا میں کورونا وائرس کے کیسز کی چوتھی لہر پر قابو پانے کے لیے پیر سے قومی لاک ڈاؤن (COVID 19 lockdown) کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ 15 نومبر سے ملک میں ان لوگوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ ہے جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین نہیں لی ہے۔

Chancellor Alexander Schallenberg
آسٹریا کے چانسلر الیگزینڈر شلن برگ

By

Published : Nov 19, 2021, 7:30 PM IST

آسٹریا کے چانسلر الیگزینڈر شلن برگ نے جمعہ کو کہا کہ ملک کورونا وائرس کے کیسز کی چوتھی لہر پر قابو پانے کے لیے قومی لاک ڈاؤن میں جائے گا۔

آسٹریا کے چانسلر الیگزینڈر شالن برگ ایک پریس کانفرنس میں جمعہ کو کہا کہ آسٹریا نے پیر سے شروع ہونے والا قومی لاک ڈاؤن (COVID 19 lockdown) نافذ کر دیا ہے۔ پیر سے شروع ہونے والا قومی لاک ڈاؤن زیادہ سے زیادہ 20 دنوں تک جاری رہے گا اور ہر 10 دن بعد صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

چانسلر نے مزید کہا کہ یہ 13 دسمبر کے بعد خود بخود ختم ہو جائے گا، اس دن سے ویکسین شدہ اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے لیے لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔

وہیں چانسلر الیگزینڈر شالن برگ یہ بھی اعلان کیا کہ ملک میں یکم فروری 2022 سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کی لازمی مہم بھی شروع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریا میں کووڈ کا ٹیکہ نہیں لگوانے والوں کے لیے لاک ڈاون کا اعلان

واضح رہے کہ 15 نومبر سے ملک میں ان لوگوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ ہے جنہیں COVID-19 کے خلاف ویکسین نہیں دی گئی ہے۔ اس کے باوجود وبائی امراض کی صورتحال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے۔ روزانہ کے واقعات باقاعدگی سے ریکارڈ توڑتے ہیں، انتہائی نگہداشت کے یونٹس COVID-19 کے مریضوں سے زیادہ بوجھ کے دہانے پر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details