اردو

urdu

ETV Bharat / international

فرانس سے آٹھ جدید ترین آکسیجن جنریٹر بھارت پہنچے، چار کو دہلی میں نصب کرنے کا فیصلہ - ہرنوویئر پریمیم آر ایکس

کووڈ-19 کے دور میں بھارت کی مدد کے لیے فرانس سے پہلی کھیپ آج صبح بھارت پہنچی۔ اس میں ہسپتال میں آکسیجن تیار کرنے والے آٹھ جدید ترین جنریٹر شامل ہیں۔

COVID-19: France to send oxygen generators, containers to India
فرانس سے آٹھ جدید ترین آکسیجن جنریٹر بھارت پہنچے، چار کو دہلی میں نصب کرنے کا فیصلہ

By

Published : May 2, 2021, 1:50 PM IST

ذرائع نے یہاں بتایا کہ فرانسیسی حکومت نے یہ سامان ہند ریڈ کراس سوسائٹی کے توسط سے بھارتی حکومت کے حوالے کیا۔ ذرائع کے مطابق ترجیحات اور ضرورت کی بنیاد پر حکومت پہلے ہی آٹھ ہسپتالوں کی نشاندہی کر چکی ہے جہاں یہ پلانٹ لگائے جائیں گے۔

کم از کم ان میں سے چار ہسپتال دہلی کے ہیں۔ اس سے بہت سارے اہم مقامات پر آکسیجن کی فراہمی میں راحت ملے گی۔

ہرنوویئر پریمیم آر ایکس 400 ہسپتال لیول آکسیجن جنریٹر ایک سال کے لئے 250 بستروں تک آکسیجن فراہم کرسکتا ہے۔ آکسیجن جنریٹر آٹھ ہسپتال کو دس سال سے زیادہ عرصہ تک مسلسل حیات بخش ہوا فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ فرانس سے آنے والے سامان میں 28 وینٹیلیٹر ، 200 الیکٹرک سرنج پمپ ، 28 اے ایف این آر / بی ایس فلیکسیبل ٹیوبس ، 500 اینٹی بیکٹیریا فلٹرز ، 500 مشین فلٹرز اور 500 متعلقہ پیشنٹ سرکٹس بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرہندی میں ایک پیغام دیا ہے۔

اس سے قبل کل دیر رات جرمنی سے بھی امدادی سامان پہنچا جس میں 120 پرزماوینٹ اور 50 وینٹی لیٹر شامل تھے۔ جرمنی اگلے ہفتے ایک موبائل آکسیجن پروڈکشن پلانٹ بھارت بھیجے گا اور پلانٹ لگانے اور تربیت دینے کے لئے جرمنی سے 13 تکنیکی ماہرین یہاں آئیں گے ۔ جرمنی سے ریمڈیسیور انجکشن اور مونوکلونل بھی جرمنی سے آنے والے ہیں۔ جرمنی کی ایک ویب ایجنسی بھارتی تکنیکی ٹیم کو ویبنارز کے ذریعے وائرس کے تسلسل سے متعلق آگاہ کرے گی۔

اس کے علاوہ ، ٹاٹا کمپنی کے ذریعہ جرمنی کی ایک پرائیویٹ کمپنی لنڈے سے 24 آکسیجن ٹرانسپورٹ ٹینک خریدے جارہے ہیں۔ جبکہ آکسیجن کے چار ٹینک جرمنی کی کمپنی البتروس سے آئل انڈیا کارپوریشن لمیٹڈ خرید رہے ہیں۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چن اوچا نے بھی بھارت کی مدد کی پیش کش کی ہے ، جس پر بھارت نے آکسیجن سے متعلق سازوسامان جیسے سلنڈر ، کنسنڑیٹر ، جنریٹر اور کرائیوجینک ٹینک وغیرہ کی ضرورت بتائی گئی ہے۔ اس دوران بھارتی کمپنیوں نے بینکاک میں بھارتی سفارت خانے کے ساتھ تعاون سے کرایوجینک ٹینک حاصل کئے ہیں۔ ان میں سے 11 ٹینک بھارت پہنچ چکے ہیں۔ بنکاک میں ہندو سماج کے نام سے ایک کمیونٹی تنظیم نے ہفتے کے روز 15 آکسیجن کنسنٹریٹر بھیجے ہیں۔ تھائی لینڈ کی ایک انڈین ایسوسی ایشن نے ایک سو آکسیجن سلنڈر کی بھی پیش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details