یوروپی ملک ویٹیکن نے بد عنوانی، غبن، منی لانڈرنگ، فراڈ، بھتہ خوری اور عہدے کے ناجائز استعمال کے کیس میں اٹلی کے معروف انتظامی افسر کارڈینل سمیت 10 افراد کو نامزد کر دیا۔
کارڈینل انیگلو بیٹیو ویٹیکن میں اہم انتظامی افسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے، اس کے علاوہ مالی یونٹ کی جانب سے ویٹیکن کے دو مزید افسران پر لندن میں ایک عمارت کی خریداری سے متعلق کروڑوں یورو کے اسیکنڈل میں ملوث ہونے پر 27 جولائی کو مقدمہ چلایا جائے گا۔
اس ٹرائل کے باعث روم کے عقب میں واقع چھوٹے سے شہر میں میڈیا کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور اس معاملے میں پوپ فرانسس کا عزم ظاہر کرتا ہے کہ وہ ویٹیکن کے مالی امور کو ٹھیک کرنے پر زور دے رہے ہیں، چاہے ایسے امور کی سماعت عوامی سطح پر ہی کیوں نہ کی جائے۔
خیال رہے کہ پوپ فرانسس گزشتہ سال کارڈینل انیگلو بیٹیو کو مبینہ اقربا پروری الزامات کے باعث عہدے سے ہٹا چکے ہیں، جو دو سالہ تفتیش کے دوران ہمیشہ خود کو بے گناہ ظاہر کرتے رہے ہیں، وہ مالی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے والے ویٹیکن کے سب سے سینئر افسر ہیں۔
ڈان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ پوپ فرانسس نے گزشتہ ہفتے ذاتی طور پر کارڈینل انیگلو بیٹیو پر مطلوبہ الزامات کے تحت نامزد کیے جانے سے متعلق اجازت دی تھی، یہ اجازت 487 صفحات پر مشتمل فرد جرم کی دستاویزات میں نشاندہی کے بعد دی گئی تھی، ویٹیکن کی جانب فرد جرم عائد کیے جانے کا اعلان 2 صفات پر مشتمل ایک جاری بیان میں دیا گیا۔