لندن میں سوسن ہاپکنز کے ہمراہ پریس بریفنگ میںوزیر صحت میٹ ہینکاک نے دعویٰ کیا کہ 'ویکسین کام کررہی ہے۔ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کم ہوگئی ہیں۔'
میٹ ہینکاک کے مطابق اکتوبر کے بعد اسپتالوں میں داخلے کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
اسپتالوں میں داخل افراد کی تعداد 12,136 ہے۔ یہ تعداد پہلے سے کم ہے۔ اعداد و شمار درست سمت میں جانے کی تصدیق کررہے ہیں۔ اسی ڈیٹا کی بنیاد پر ہی پابندیاں اٹھائی جائیں گی۔