اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس UN Secretary General Antonio Guterres نے جنوبی افریقہ اور اس کے ہمسایہ ممالک پر سفری پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ اومیکرون Omicron Varient کے باعث خاص ممالک پر سفری پابندیاں غیر منصفانہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وائرس سرحد یں نہیں دیکھتا، سفری پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہوں گی۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں کے بجائے مسافروں کی کورونا ٹسٹنگ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔