اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسپین، فرانس اور برطانیہ میں لاک ڈاؤن کا نفاذ پیر سے - سفر اور سماجی اجتماعات پر پابندی

لاک ڈاؤن کا یہ مرحلہ پیر سے نافذ العمل ہوگا۔ میڈرڈ کے خطے میں آٹھ لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوں گے۔ اس دوران سفر اور سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔'

اسپین، فرانس اور برطانیہ میں لاک ڈاؤن پابندی
اسپین، فرانس اور برطانیہ میں لاک ڈاؤن پابندی

By

Published : Sep 19, 2020, 12:06 PM IST

یوروپی ممالک اسپین، فرانس اور برطانیہ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر (کووڈ-19) کی وبا کے بعد ایک طرح کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

ہفتہ کے روز ہسپانوی حکام نے دارالحکومت میڈرڈ کے کچھ حصوں میں لاک ڈاون جیسی پابندی کا اعلان کیا تاکہ کورونا وائرس کووڈ 19 کے اضافے کو روکا جا سکے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 'لاک ڈاؤن کا یہ مرحلہ پیر سے نافذ العمل ہوگا۔ میڈرڈ کے خطے میں آٹھ لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوں گے۔ اس دوران سفر اور سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔'

ہسپانوی حکومت نے کہا کہ 'اس وبا کے پہلے مرحلے میں یوروپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں اسپین شامل تھا۔ اسپین میں اب کورونا کے چھ لاکھ 25 ہزار 651 کیسز ہیں اور میڈرڈ اور اس کے آس پاس کورونا وائرس کی اوسط شرح دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔'

سردیوں میں وبا کی دوسری لہر شروع ہونے سے پہلے ہی یہ ممالک خود کو تیار کررہے ہیں۔

اسپین کے علاوہ دیگر یوروپی ممالک فرانس میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور جمعہ کے روز ایک دن میں 13،215 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ برونو لی مائر بھی کورونا متاثرین میں شامل ہیں۔ مارسیل اور نائس سمیت کئی شہروں میں سخت پابندیاں ہیں۔

برطانیہ میں جمعہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے 27 اموات ہوئیں اور 4،322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل میں کووڈ 19 سے اب تک 1.34 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

وزیر اعظم بورس جانسن نے خبردار کیا کہ دوسری لہر ابھی بھی 'ناگزیر' ہے۔ انگلینڈ کے شمال کے بڑے حصوں میں اب لاک ڈاؤن اقدامات کو نافذ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details