روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9035 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں حالانکہ متاثرین کی تعداد میں روزانہ 2.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کورونا رسپانس سینٹر نے پیر کو یہ معلومات دیں۔
روس میں کورونا کیسز میں کمی
روس میں کورونا رسپانس سینٹر نے پیر کو معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں 2.2فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
روس میں کورونا کیسز میں کمی
کورونا رسپانس سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کے کل 414878 معاملات سامنے آئے ہیں اور گزشتہ ہفتے کے دوران روزانہ 2.3فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔
تاہم پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اب تک کورونا کیسز کے 3994 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر 175877 کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔