اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا: روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 9263 کیسز کی تصدیق - سینٹ پیٹربرگ

روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے 9263 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 299941 ہوگئی ہے۔

کورونا: روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 9263 کیسز کی تصدیق
کورونا: روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 9263 کیسز کی تصدیق

By

Published : May 20, 2020, 11:59 AM IST

قومی کورونا وائرس وبا سینٹر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

سینٹر نے ایک بیان میں کہا 'گذشتہ 24 گھنٹوں میں 83 علاقوں میں 9263 کیسز سامنے آئے ہیں، ان میں سے 3988 فعال کیسز ہیں جن میں کوئی شروعاتی علامات نظر نہیں آرہی تھیں، اس سے روس کے 85 علاقوں میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 299941 ہوگئی ہے۔

ماسکو میں آئے 3545 نئے کیسز میں 898 ماسکو علاقے سے اور سینٹ پیٹربرگ سے 453 ہیں، ملک میں آئے کل کیسز میں 80 فیصد 65 برس سے کم عمر کے افرادہیں۔

وبا مرکز نے ایک بیان میں کہا 'ماسکو میں کورونا کے 149607 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، 41.9 فیصد معاملے ایسے ہیں عمر 18-45 کے درمیان ہیں جبکہ 33.1 فیصد کی 46 سے 65 برس کے درمیان ہیں، وہیں 10.6 فیصد کی عمر 66-79 برس ہیں، 5.9 فیصد 80 کی عمر سے زیادہ کے ہیں اور 8.5 فیصد بچوں سے متعلق ہیں۔

ملک میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 115 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 2837 ہوگئی ہے، 24گھنٹے میں کورونا سے 5921 مریضوں کے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 76130 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details