روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 8987 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہاں اس مہلک وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 511423 ہوگئی ہے۔ روس کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے جمعہ کو یہ اطلا ع دی۔
سینٹر کے مطابق ملک کے 85 علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 8987 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 3216 یعنی 35.8 فیصد مریضوں میں وائرس کی کوئی علامت موجود نہیں تھی۔