اٹلی میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1266 ہو گئی ہے ۔قومی شہری سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 17660 ہو گئی ہے۔
بوریلي نے کہا کہ 'گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے ۔ مرنے والوں میں زیادہ تر 80 سے 90 سال کی عمر کے لوگ ہیں۔