اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 81 لاکھ سے زیادہ، 4.38 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19 ) سے دنیا بھر میں اب تک 81 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 4.38 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔

image
image

By

Published : Jun 16, 2020, 10:51 AM IST

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا میں اب تک 81،08،666 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،38،596 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کی معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے۔

دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 21،82،949 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 1،18،283 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 8،91،556 افراد اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں اور 44،118 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس

روس میں بھی کووڈ 19 کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہاں اب تک 5،37،210 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 7،091 انسانی زندگیاں تلف ہو چکی ہیں۔

اس وبا کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ یہاں اب تک 2،96،857 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41،736 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 81 لاکھ سے زیادہ، 4.38 اموات

اسپین میں اب تک 2،91،189 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے کافی تباہی مچائی ہے۔ یہاں اب تک کووڈ ۔19 سے 2،37،290 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34371 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details