اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی میں کورونا کے 1592 نئے معاملے، متاثری کل تعداد 179831

ترکی میں کورونا وائرس کے 1592 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اس سے متاثر مریضوں کی تعداد 179831 ہوگئی ہے۔

ترکی میں کورونا
ترکی میں کورونا

By

Published : Jun 16, 2020, 1:59 PM IST

ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے اس ملک میں جاری کورونا وائرس کیسز اطلاع اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

وزیر نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ایک دن میں 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جس سے مہلوکین کی تعداد 4825 ہوگئی ہے۔

ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا

ان کے مطابق ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42032 ٹیسٹ کئے گئے اور اب تک یہاں 2674203 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

کوکا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 947 مریض صحت مند ہونے کے ساتھ ہی کل 152364 مریض اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی میں کورونا کا پہلا معاملہ 11 مارچ کو سامنے آیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details