اردو

urdu

ETV Bharat / international

'سنہ 2021 سے پہلے کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی' - ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

جرمنی کی وزیر تعلیم اے کرلیزیک کا کہنا ہے کہ 'حفاظت پہلی ترجیح ہے اور یہ ویکسین تب ہی استعمال کی جائے گی جب وہ توقعات پر پورا اترتی ہے'۔

corona vaccine will not be available before 2021
'سنہ 2021 سے پہلے کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی'

By

Published : Sep 16, 2020, 1:00 PM IST

جرمنی کی وزیر تعلیم اے کرلیزیک کا کہنا ہے کہ '2021 کے وسط سے پہلے کورونا وائرس کی ویکسین وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں ہوگی'۔

کارلیزیک نے کہا ہے کہ 'ہم ابھی تک کورونا ویکسین تیار نہیں کر سکے ہیں اور آنے والے ہفتوں میں بہت کچھ کرنا باقی ہے'۔

تاہم انھوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جلد ہی کورونا ویکسین تیار ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حفاظت پہلی ترجیح ہے اور یہ ویکسین تب ہی استعمال کی جائے گی جب وہ توقعات پر پورا اترتی ہے۔

اب تک ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے 180 کے قریب ویکسین پروڈکشنز رجسٹر کیں۔ جن میں سے 35 کا انسانی ٹسٹ بھی کیا جاچکا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 67 لاکھ 49 ہزار 289 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 99 ہزار ہو چکی ہے۔


وہیں بھارت میں سب سے زیادہ 10 لاکھ 77 ہزار 374 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 29 ہزار 894 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آندھر پردیش اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 2119 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 16 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details