اردو

urdu

ETV Bharat / international

برطانیہ: منگل سے کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

فائزر/ بایوانٹیک کی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک منگل کو برطانیہ میں دی جائے گی۔

Corona vaccination campaign starts in UK from Tuesday
برطانیہ: منگل سے کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

By

Published : Dec 4, 2020, 8:56 PM IST

برطانیہ میں این ایچ ایس پرووائڈر کے سربراہ کرس ہاپسن نے جمعہ کے روز بتایا کہ 50 ہسپتالوں میں منگل کو کورونا کی ٹیکہ کاری مہم شروع کی جائے گی۔

برطانیہ کی حکومت نے بدھ کے روز فائزر/بایو انٹیک کی کووڈ-19- ویکسین کی منظوری دینے کے لئے ایک آزاد ڈرگس اینڈ ہیلتھ پروڈکشن ریگولیٹری ایجنسی کی سفارش کو بدھ کے روز منظور کر لیا تھا اور کہا تھا کہ آئندہ ہفتے سے یہ ویکسین ملک میں دستیاب کردی جائے گی۔

وزیر صحت میٹ ہنکاک نے بدھ کے روز کہا کہ' برطانیہ نے فائزر / بائیوانٹیک سےحاصل کی گئی چار کروڑ خوراکوں میں سے 800،000 خوراک اگلے ہفتے دستیاب ہوگی۔ مقامی میڈیا نے جمعرات کو بتایا کہ ویکسین کی پہلی کھیپ یوروٹنل کے راستے ملک میں پہنچے گی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا منگل کو ٹیکہ لگانے کی تعداد کے لئے کوئی اہداف طے کیے گئے ہیں، اس پر ہاپسن نے کہا کہ 'جتنا زیادہ ممکن ہو سکے۔' تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکہ کاری مہم بڑے پیمانے پر اگلے سال جنوری سے مارچ تک چلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے گی: مودی

برطانیہ کے وزیر تجارت آلوک شرما نے بھی جمعہ کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئندہ ہفتہ ٹیکہ کاری مہم شروع کرنے کا منصوبہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ تب تک تمام 800،000 خوراکیں دستیاب ہوجائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details