صحت اور سماجی دیکھ بھال کے محکمہ نے بتایا کہ حکومت نے فائزر۔ بایونٹیک کی کووِڈ۔19 ویکسین کو منظوری دے دی ہے، مزید ادویات اور صحت کی مصنوعات کی آزاد ریگولیٹری ایجنسی کی سفارش کو بھی قبول کرلیا ہے۔ یہ ویکسین اگلے ہفتے سے ملک میں مہیا کروائی جائے گی'۔
بیان کے مطابق ٹیکہ کاری کے لیے تشکیل شدہ جوائنٹ کمیٹی جلد ہی اس سلسلے میں اپنی آخری ایڈوئزری جاری کرے گی کہ کس گروپ کی پہلے ٹیکہ کاری کی جائے۔