فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے ریکارڈ 9،843 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،53،944 ہوگئی ہے۔
ملک میں اس وبا کے آغاز کے بعد سے ایک دن میں یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس سے قبل 4 ستمبر کو فرانس میں کورونا کے 8،975 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ بدھ کے روز فرانس میں کورونا کے 8،577 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
یہ اطلاع فرانسیسی وزارت صحت نے دی۔ اس عرصہ کے دوران، کووڈ 19 سے مزید 19 افراد کی ہلاکت سے اس جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 30،813 ہوگئی ہے۔