عام لوگوں کے لئے برطانیہ میں جلد ہی گھر پرکورونا وائرس ٹسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ برطانیہ میں پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی لندن میں کورونا وائرس ٹسٹ کی سہولت اب گھروں میں فراہم کی جا سکے گی۔
کٹ کے ذریعہ گھر بیٹھے 15منٹ میں ٹسٹ ہو جائے گا جبکہ کورونا وائرس کٹ امازون یا ہائی اسٹریٹ سے خریدی جاسکے گی، جس پر کام جاری ہے اور اس پر جلد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔