اردو

urdu

ETV Bharat / international

چیک جمہوریہ کے شہری اس وقت اٹلی نہ چھوڑیں : اینڈریج بابز - چیک جمہوریہ

حکومت چیک جمہوریہ نے اٹلی میں کورونا وائرس پھیلنے پر ملک کی عوام سے گذارش کی ہے کہ وہ اٹلی کا دورہ نہ کریں۔

Czech republic
Czech republic

By

Published : Feb 26, 2020, 11:47 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:05 PM IST

چیک جمہوریہ کی حکومت نے اٹلی میں كورونا وائرس پھیلنے کے مدِ نظر اپنے شہریوں کو شمالی اٹلی کا دورہ نہ کرنے اور وہاں مقیم رہ رہے چیک کے شہریوں کو بھی اٹلی نہیں چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

وزیر اعظم اینڈریج بابز نے منگل کے روز کہا کہ یورپ میں پھیل رہے کورونا وائرس کے مدِ نظر چیک جمہوریہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں سکیورٹی سے متعلق اقدامات کے تحت اپنے شہریوں کو اٹلی نہ چھوڑنے اور وہاں کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
دہلی فسادات: 18 افراد کی موت، 200 سے زائد زخمی
دہلی فساد اور شاہین باغ پر آج سماعت
اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ

مسٹر بابز نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا’’ ہم اپنے شہریوں کو شمالی اٹلی کے لومباردیہ اور وینیتو علاقوں کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور اس صورت حال میں اگر ضروری نہ ہو تو شہریوں کو اٹلی نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا جاتا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ یورپی ملک اٹلی میں اس وقت كو رونا وائرس سے 10 افراد کی موت ہو چکی ہے اور کم از کم 320 افراد اس سے متاثر ہے‘‘۔

دنیا بھر میں کووڈ 19 متاثرین کی تعداد 80،000 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2700 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details