اردو

urdu

ETV Bharat / international

جارجیا بینک یرغمال معاملے کا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا

جارجیا بینک یرغمال معاملے میں سامنے آئے سی سی ٹی وی کے فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ہتھیاروں سے لیس ہے اور لوگ بے بسی کی حالت میں فرش پر بیٹھے یا ٹیبل کے نیچے چھپے ہوئے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 22, 2020, 4:19 PM IST

جارجیا کی پولیس نے بتایا کہ بدھ کے روز ایک مسلح حملہ آور نے بینک میں داخل ہو کر یرغمال بنا لیا تھا، لیکن فی الحال 43 افراد کو رہا کر دیے گئے ہیں، جبکہ اب بھی تین افراد یرغمال ہیں۔

ویڈیو

مسلح شخص نے ملک کے مغرب میں واقع زوگدیدی قصبے میں بینک ملازمین اور صارفین کو یرغمال بنا لیا تھا۔

جارجیا کی وزارت داخلہ نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ کتنے لوگوں کو یرغمال بنایا گیا تھا یا یرغمال بنائے جانے والے نے کیا مطالبہ کیا ہے، لیکن مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے 5 لاکھ نقد رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

سی سی ٹی وی کے فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ہتھیاروں سے لیس ہے اور لوگ بے بسی کی حالت میں فرش پر بیٹھے یا ٹیبل کے نیچے چھپے ہوئے ہیں۔

مسلح شخص ٹیبل کے نیچے چھپی ایک خاتون کی طرف بڑھ کر ٹیبل پر لات مار کر شیشہ توڑ دیتا ہے، جس سے خاتون خوفزدہ ہو جاتی ہے۔

بدھ کی شام متعدد جارجیائی ٹی وی چینلز نے بتایا کہ حملہ آور اپنے ساتھ تین مغویوں کو لے کر عمارت سے باہر نکل گیا اور اس کا پتہ نہیں چل سکا۔

جمعرات کو وزارت نے کہا ہے کہ 43 آزاد یرغمالیوں کو محفوظ علاقے میں منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس کی کارروائی جاری ہے، لیکن تین مغویوں کے بارے میں اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details