کناڈا ۔ انگلینڈ کے درمیان تجارتی معاہدہ بل پیش - برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر برائے کناڈا ڈیوڈ ریڈ
برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر برائے کناڈا ڈیوڈ ریڈ اور کناڈا کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تجارتی امور جان ہانفورڈ نے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے جو موجودہ تجارتی نظام کو مؤثر بنائے رکھے گا۔
کناڈا کی حکومت نے بریگزٹ کے بعد انگلینڈ کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے ایک بل پیش کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ہے۔
قبل ازیں بدھ کے روز برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر برائے کناڈا ڈیوڈ ریڈ اور کناڈا کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تجارتی امور جان ہانفورڈ نے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے جو موجودہ تجارتی نظام کو موثر بنائے رکھے گا۔
بیان کے مطابق ’’چھوٹے کاروبار اور بین الاقوامی تجارتی امور کے وزیر میری اینجی نے ایوان میں کناڈا ۔ انگلینڈ تجارتی تسلسل کے معاہدے پر عمل درآمد کے لئے بل سی ۔18 پیش کیا۔
انگلینڈ کے باضابطہ طور پر یورپی یونین چھوڑنے کے بعد اس معاہدہ کے یکم جنوری کو نافذ ہونے کی توقع ہے۔