اردو

urdu

ETV Bharat / international

بورس جانسن نے جو بائیڈن سے فون پر گفتگو کی

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے فون پر امریکی صدر جو بائیڈن سے بات کی۔ اس دوران ماحولیاتی تبدیلی اور کورونا وبا سے نمٹنے سمیت کئی امور پر مشترکہ کام کرنے کے لیے اتفاق کیا گیا۔

british prime minister boris johnson and joe biden discuss climate change, covid 19
بورس جانسن نے جو بائیڈن سے فون پر گفتگو کی

By

Published : Jan 24, 2021, 4:36 PM IST

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے فون کرکے جو بائیڈن کو امریکہ کا صدر بننے پر مبارکباد دی اور دونوں رہنماؤں نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم پر اتفاق کیا۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن

برطانوی وزیر اعظم نے امریکی صدر کے ساتھ پہلی ٹیلیفونک گفتگو کی تصویر ٹویٹ کرکے اس بات کی جانکاری دی۔

بورس جانسن نے جو بائیڈن سے فون پر گفتگو کی

یہ بھی پڑھیں: 'ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی 8 فروری سے شروع ہوگی'

جانسن نے ٹویٹر پر کہا کہ 'آج شام صدر جو بائیڈن سے بات کرکے بہت اچھا لگا'۔ 'میں دونوں ممالک کے مابین اتحاد کو مزید مضبوط ہوتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلی اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کام کریں گے'۔

امریکی صدر جو بائیڈن

بتا دیں کہ جمعہ کے روز، جو بائیڈن نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کے صدر آندرس مینوئل لوپیز اوبریڈور سے بھی بات کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details