اردو

urdu

ETV Bharat / international

بورس جانسن یوم جمہوریہ 2021 میں مہمان خصوصی مدعو - etv bharat urdu

بھارتی وزیراعظم مودی نے 27 نومبر کو فون پر گفتگو کے دوران برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی دعوت کو توسیع دے دی ہے۔

British pm Boris Johnson invited as Republic Day 2021 chief guest
بورس جانسن یوم جمہوریہ 2021 میں مہمان خصوصی مدعو

By

Published : Dec 3, 2020, 1:45 PM IST

یوم جمہوریہ 2021 میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے برطانیہ وزیراعظم بورس جانسن کو مدعو کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم مودی نے 27 نومبر کو فون پر گفتگو کے دوران بورس جانسن کی دعوت کو توسیع دے دی ہے۔

  • دوسرے برطانوی وزیر اعظم:

اگر بورس جانسن، وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دعوت قبول کرتے ہیں تو وہ 1993 میں جان میجر کے بعد دوسرے برطانوی وزیر اعظم بنیں گے جو اس تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

تو وہیں جانسن نے اپنی طرف سے وزیراعظم مودی کو اگلے برس برطانیہ میں ہونے والے جی ۔7 سربراہی اجلاس میں مدعو کیا۔

سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی جانب سے اپنے برطانیہ کے ہم منصب کو دعوت دینا ایک سوچی سمجھی حکمت عملی ہے۔

  • بھارت ۔ برطانیہ تعلقات:

گزشتہ 27 نومبر کو ہونے والے ایک ٹویٹ میں پی ایم مودی نے کہا کہ 'اپنے دوست جانسن کے ساتھ بھارت اور برطانیہ کے تعلقات کے بارے میں ایک پرجوش روڈ میپ پر ایک عمدہ گفتگو کی۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ میں لکھا 'ہم تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی، آب و ہوا میں تبدیلی اور کووڈ-19 سے لڑنے سے متعلق تمام شعبوں میں اپنے تعاون میں اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے'۔

تفصیلات سے واقف برطانیہ میں مقیم افراد کے مطابق دونوں وزیر اعظم کے مابین گفتگو انتہائی مثبت رہی ، جانسن نے بھارت کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کی پیش کش کی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے امور پر گہرے تعاون کو فروغ دینے کی پیش کش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details