غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نظر ثانی کی گئی بریگزٹ معاہدے کے حق میں 242 ووٹ، جبکہ مخالفت میں 391 ووٹ ڈالے گئے۔
ایک اندازے کے مطابق معاہدے کے مسترد ہونے کے بعد ملک میں معاشی عدم استحکام کی کیفیت پیدا ہوجائے گی اور پورا معاشی نطام درہم بر ہم ہو جائے گا۔
تفصیل کے مطابق 5 صفحات کا بریگزٹ جوں کا توں موجود ہے، تاہم آئرلینڈ کی سرحد کے حوالے سے معاہدے میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی تھیں، جس کے بعد تھریسامے کو امید تھی کہ اسے اراکین پارلیمان قبول کر لینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے وہی کیا جو پارلیمنٹ نے مجھ سے کہا تھا اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر اس نئے معاہدے کی حمایت کریں۔
اپوزیشن لیڈر کورین میز نے کہا کہ بریگزٹ ڈیل اب 'ڈیڈ'ہوچکا ہے۔