اردو

urdu

ETV Bharat / international

UK Imposes Sanctions on five Russian Banks: برطانیہ نے پانچ روسی بینکوں، تین تاجروں پر لگائی پابندیاں - برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن boris johnson نے پارلیمنٹ میں کہا،’اب برطانیہ اور ہمارے اتحادی روس پر پابندیاں لگانا شروع کر یں گے، جن کی ہم نے پہلے ہی تیاری کر لی ہے۔'

برطانیہ نے پانچ روسی بینکوں، تین تاجروں پر لگائی پابندیاں
برطانیہ نے پانچ روسی بینکوں، تین تاجروں پر لگائی پابندیاں

By

Published : Feb 22, 2022, 10:59 PM IST

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے روس کی طرف سے خود ساختہ ڈونیٹسک اور لوہانسک جمہوریہ کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد پانچ روسی بینکوں اور تین تاجروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔UK Imposes Sanctions on five Russian Banks

جانسن نے پارلیمنٹ میں کہا،’اب برطانیہ اور ہمارے اتحادی روس پر پابندیاں لگانا شروع کر یں گے، جن کی ہم نے پہلے ہی تیاری کر لی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Ukraine Conflict: پوتن کا دعویٰ، یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے امن کی تجویز کا کوئی منصوبہ نہیں

انہوں نے بتایا کہ پابندیوں کا سامنا کرنے والے روسی بینکوں کے نام راسیآیاز، آئی ایس بینک، جنرل بینک، پرومسوازبینک اور بلیک سی بینک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تین کاروباریوں گینیڈی ٹمچینکو، بورس روٹنبرگ اور ایگور روٹینبرگ کے برطانیہ میں اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے اور انھیں برطانیہ میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ ان تاجروں کی کل آمدنی بہت زیادہ ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details