کووڈ 19 اور دیگر متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایم آر این اے پر مبنی ویکسین تیار کرنے کے لیے برازیل اور ارجنٹائنا میں علاقائی مینوفیکچرنگ سنٹر قائم کیے جائیں گے۔
پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن (پی اےایچ او) کے مطابق برازیل میں اوسوالڈو کروز فاؤنڈیشن کا بایو منگوئنہوژ انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی آن امیونو بایولوجیکل اور ارجنٹائنا میں نجی شعبے کی بایو فارماسیوٹیکل کمپنی سنرجیم بایو ٹیک کو ایم آر این اے پر مبنی ویکسین تیار کرنے کے لیے علاقائی مینوفیکچرنگ سینٹرز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔