اردو

urdu

ETV Bharat / international

بورس جانسن کا کورونا ویکسین کی برآمدات محدود کرنے پر اظہار تشویش - ایسٹرا زینیکا کمپنی

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوروپی یونین کے صدر ارسلا وان ڈیر لیون سے بات چیت کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی برآمدات محدود کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

By

Published : Jan 30, 2021, 2:15 PM IST

وزیر اعظم کے دفتر نے جمعہ کو کہا 'وزیر اعظم نے آج شام یوروپی یونین کے صدر وان ڈیر لیون سے بات کی۔ انہوں نے یوروپی یونین کے ذریعہ ویکسین کی برآمدات پر دباؤ کے حوالہ سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔'

'یوروپی یونین کے ایگزیکٹو نائب صدر والڈیس ڈومبرووسکی نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ کورونا وائرس ویکسین اورکچھ مصنوعات کی برآمدات کے لیے اجازت کی ضرورت ہوگی، یوروپی یونین نے ویکسین کی برآمدات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

ویکسین تیار کرنے والی ایسٹرا زینیکا کمپنی نے ویکسین کی تیار ی پر پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی فراہمی میں تاخیر کا اعلان کیا۔ لیکن برطانیہ نے ویکسین کی فراہمی کے لئے اپنے عہد کا اظہار کیا ہے۔

ادھربرطانیہ کے ذرائع ابلاغ نے بروسیلز کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوروپی یونین نے شمالی آئرلینڈ کے بارے میں اپنا مؤقف تبدیل کیا ہے اور اسے ویکسین ایکسپورٹ اتھارٹی کی ضرورت سے مستثنیٰ کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details