وزیر اعظم بورس جانسن کے بعد اب 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ملازمین پر کورونا قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جہاں ان پر ڈیوک آف ایڈنبرگ کی آخری رسومات کے موقع پر دو پارٹیاں کرنے کا الزام ہے۔ بی بی سی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
رپورٹوں کے مطابق دونوں پارٹیوں میں تقریباً 30 افراد شامل ہوئے تھے اورجم کر شراب پیش کی گئی تھی جو صبح تک جاری رہی۔ تاہم وزیر اعظم جانسن نے کسی پارٹی میں شرکت نہیں کی کیونکہ وہ اختتام ہفتہ اپنا وقت چیکرس میں گزار رہے تھے۔ Boris Johnson Again Accused of Breaking His Own Lockdown Rules
نئے انکشاف میں بتایا گیا ہے کہ جانسن کو اس سے قبل لاک ڈاؤن کے دوران ڈاؤننگ اسٹریٹ گارڈن میں شراب کی پارٹی میں شرکت کرنے پر اپنی ہی پارٹی کے غصے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لیبر کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے کہا کہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اندر ’’ثقافت اور طرز عمل‘‘ بالکل نہیں ہے۔