اردو

urdu

ETV Bharat / international

Joe Biden Meets Elizabeth: بائیڈن نے ملکہ الزبتھ سے ملاقات کی

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے ملکہ الزبتھ دوم سے لندن میں واقع ونڈسر محل میں ملاقات کی۔ بائیڈن نے ایئر فورس ون میں سوار ہونے سے قبل کہا کہ "مجھے نہیں لگتا کہ وہ مجھے مایوس کریں گی لیکن انہوں نے مجھے میری ماں کی یاد دلادی۔

الزبتھ دوم سے ملاقات
الزبتھ دوم سے ملاقات

By

Published : Jun 14, 2021, 7:51 AM IST

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے لندن کے قریب واقع شاہی رہائشگاہونڈسر محل میں جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کی میزبانی کی۔ جو بائیڈن جنوب مغربی انگلینڈ کے کارن وال میں دنیا کی مضبوط جمہوری جماعتوں کے رہنماؤں کے تین روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد لندن روانہ ہوئے۔ وہ صدارتی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ شاہی محل پہنچے اور انہیں بلیک رینج روور میں بیٹھاکر ملکہ الزبتھ دوم کے پاس لے جایا گیا۔

الزبتھ دوم سے ملاقات

صدر جو بائیڈن اپنے برطانیہ کے دورے میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سے سہ پہر کی چائے پر ونڈسر محل میں ملاقات کی۔ وہ 13ویں امریکی صدر ہیں جنہوں نے ملکہ الزبتھ دوم سے ملاقات کی۔

الزبتھ دوم سے ملاقات

ملاقات سے قبل صدر بائیڈن کی ملکہ برطانیہ سے جمعے کے روز ایک استقبالیے پر بھی ملاقات ہوئی جس میں پرنس چارلز اور ان کی اہلیہ کمیلا، پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ بھی موجود تھیں۔

الزبتھ دوم سے ملاقات

اس قبل امریکہ کے سابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی 2018 میں برطانیہ کے دورے کے دوران ونڈسر محل میں ملکہ الزبتھ دوم سے ملاقات کی تھی حالانکہ ٹرمپ کو اس ملاقات کے بعد کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details