اردو

urdu

ETV Bharat / international

Biden Condemns Attack On Ukraine: یوکرین میں ہونے والی پیش رفت پر بائیڈن کی نظر

روس کی جانب سے یوکرین پر فوجی کارروائی کے اعلان کے تناظر میں امریکہ یوکرین میں پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ Biden Condemns Attack On Ukraine

یوکرین میں ہونے والی پیش رفت پر بائیڈن کی نظر
یوکرین میں ہونے والی پیش رفت پر بائیڈن کی نظر

By

Published : Feb 24, 2022, 10:55 AM IST

امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا کہ صدر جو بائیڈن روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے ڈان باس پر فوجی کارروائی کے اعلان کے بعد یوکرین کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ Statement by President Biden on Russia’s Unprovoked and Unjustified Attack on Ukraine

ساکی نے ٹویٹر پر کہا: "مسٹر بائیڈن یوکرین میں ہونے والی پیشرفت پر نظریں رکھے ہوئے ہیں اور اپنے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بار بار اپ ڈیٹس حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ سے بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Declares War On Ukraine: روس کا یوکرین کے خلاف اعلانِ جنگ

قابل ذکر ہے کہ مسٹر پوٹن نے جمعرات کو ڈان باس میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details