گزشتہ روز اسرائیل کی ایک چھوٹی سخت گیر جماعت کے سربراہ نفتالی بینیٹ نے کہا کہ وہ اسرائیلی رہنما کی 12 سالہ حکمرانی کے خاتمے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو کے مخالفین کے ساتھ اتحادی حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔
ملک گیر خطاب میں یمنہ پارٹی کے رہنما نفتالی بینیٹ نے کہا کہ انہوں نے ملک کے حزب اختلاف کے رہنما یائر لیپڈ کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ دونوں رہنما بدھ تک ایک معاہدہ مکمل کرینگے، جس میں ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دونوں معاہدہ کے تحت روٹیشن کے طور پر دو سال وزیراعظم کی حیثیت سے کام کریں گے۔
بینیٹ نے کہا "میرا ارادہ ہے کہ میں اپنے دوست یائر لیپڈ کے ساتھ مل کر قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دینے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں، تاکہ ہم ملک کو بچائیں اور اسرائیل کو اپنے راستے میں واپس لاسکیں۔"
اتحاد کی حکومت تعطل کے اس چکر کا خاتمہ کرے گی جس نے گذشتہ دو سالوں میں ملک کو چار غیر یقینی انتخابات میں پھنسا دیا ہے۔