یورپی ملک بیلجیم یکم اپریل سے سیاحوں پر عائد سفری پابندی ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ بیلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے یہ اطلاع دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیلجیم کے حکام جلد ہی ایک تجویز تیار کر کے اسے یورپی کمیشن کو بھیجیں گے جس میں وہ واضح کریں گے کہ پابندیاں عارضی طور پر ہیں اور اس میں صرف متبادل سفر کا ذکر کیا گیا ہے۔
بیلجیم کے وفاقی حکام نے تجویز دی ہے کہ سفری پابندی کے بجائے متاثرہ علاقے میں قرنطینہ اور کورونا جانچ کے سخت ضابطوں پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔