آرمینیا اور آذربائیجان کی فوج کے مابین جنگ میں دونوں فریق نے ایک دوسرے پر متنازع علاقے ناگورنو قرہباخ اور متنازع علاقے سے باہر کے علاقوں میں اہداف پر حملہ کرنے کے لئے بھاری توپخانے، راکٹ اور ڈرون کے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔
آذربائیجان نے آرمینیا کی فورسز پر اپنے متعدد علاقوں پر گولہ باری کا الزام عائد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ترتار میں ہوئے ایک حملے میں قبرستان کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تین افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔