اردو

urdu

ETV Bharat / international

'عراق میں آسٹریلوی جوانوں کی مہم جاری رہے گی' - وزیر اعظم سکاٹ مرریسن

آسٹریلیا نے عراق میں امریکی اور اتحادی افواج پر ہوئے ایران کے میزائل حملوں کے باوجود کہا ہے کہ بغداد میں موجود اس کے جوان اپنی مہموں کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔

'عراق میں آسٹریلوی جوانوں کی مہم جاری رہے گی'
'عراق میں آسٹریلوی جوانوں کی مہم جاری رہے گی'

By

Published : Jan 9, 2020, 12:42 PM IST

وزیر اعظم سکاٹ مرریسن نے جمعرات کو یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں موجود آسٹریلوی جوانوں کی مہم جاری رہے گی۔

گزشتہ جمعہ کو عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی فوج کے اعلی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے انتقام میں منگل کی شب ایران کی فوج نے عراق میں واقع امریکہ اور اتحادی افواج جس میں آسٹریلیا بھی شامل ہے۔

وہیں دو فوجی اڈوں پر کئی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

ان حملوں میں کوئی امریکی یا عراقی شہری ہلاک نہیں ہوا۔

ان حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید اقتصادی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:’ایران نے داغے تین ٹھکانوں سے 16 میزائل‘

مسٹر موریسن نے کہا 'ہمارا مقصد ایک متحد اور مستحکم عراق رہا ہے اور ہماری کوششوں کی فوقیت دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک ملک اور اس کے حامی نیٹ ورک کے خلاف ہے۔ ہم اس اہم کام کو انجام دینے کے لئے پر عزم ہیں۔'

وزیر اعظم نے امریکہ اور ایران سے کشیدگی کو کم کرنے اور تحمل برتنے کی بھی اپیل کی

واضح ر ہے کہ عراق میں تعینات اتحادی افواج میں اسٹریلیا کے 300 جوان شامل ہیں جبکہ امریکہ کے 5200 جوان وہاں تعینات ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details