مغربی بلغاریہ میں منگل کی صبح ایک بس حادثے میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے۔
ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں سات افراد شدید جھلس گئے ہیں، جنہیں دارالحکومت کے ایمرجنسی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ منگل کو مغربی بلغاریہ میں ایک ہائی وے پر شمالی مقدونیائی پلیٹوں والی بس میں آگ لگنے سے کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے۔
وزارت داخلہ میں فائر سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نیکولوف نے کہا کہ "بس میں آگ لگنے کے بعد کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے۔"