فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جبکہ 26 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی کا حادثہ کلائس کی شمالی بندرگاہ کے ساحل پر پیش آیا۔
فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے بتایا کہ بدھ کے روز شمالی فرانس کے شہر کیلیس کے ساحل پر انگلش چینل میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 27 تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔
ابتدائی تعداد میں کہا گیا ہے کہ 31 تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں لیکن وزیر نے بدھ کی شام اس تعداد کو کم کر کے 27 بتایا ہے۔
کیلیس میں ایک اسپتال کے باہر بات کرتے ہوئے درمانین نے کہا کہ مرنے والوں میں پانچ خواتین اور ایک لڑکی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو لوگوں کو بچا لیا گیا اور ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔
ایجنسی فرانس پریس کے مطابق انہوں نے کہا کہ چار مشتبہ اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پر ایک لمبی کشتی میں ڈومڈ کراسنگ سے براہ راست منسلک ہونے کا الزام ہے۔