موصول اطلاعات کے مطابق زلزلہ ترکی کے صوبہ الذيز میں جمعہ کی رات کو مقامی وقت کے مطابق 8 بج کت 55 منٹ پر آیا زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید اور طاقت ور تھے کہ صوبے مالتیا میں بھی محسوس کئےگئے۔
ترکی: زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہوئی
ترکی کے مغربی صوبہ الذيز میں جمعہ کو آئے 6.5 شدت والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 18ہوگئی ہے اور تقریباً 553زخمی ہوئے ہیں، وزیر داخلہ سلیمان سيئلو نے یہ اطلاع دی۔
زلزلے میں تباہ ہوئی عمارتیں
وزیر داخلہ سلیمان نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا 'زلزلے سے ہوئے نقصان کی وجہ سے الذیز میں 13 اور مالتیا میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ 553 افراد کو کسی نہ کسی طبی مدد کےلئے اسپتال میں داخل کرایا گیاہے'۔
اس سے پہلے انہوں نے بتایا تھا کہ شروعاتي رپورٹوں کے مطابق زلزلہ کی وجہ سے چار یا پانچ عمارتیں منہدم ہوئی ہیں اور تقریبا دس عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 9:07 AM IST