اردو

urdu

ETV Bharat / international

ارجنٹینا: میكری کی فرنانڈیز کو جیت کی مبارکباد - ارجنٹینا کے صدر موریسيو میكري

ارجنٹینا کے صدر موریسيو میكری نے گزشتہ روز کو اپنے مخالف اور حزب اختلاف کے رہنما البرٹو فرنانڈیز کو صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی مبارک باد پیش کی۔

وریسيو میكري

By

Published : Oct 28, 2019, 10:51 AM IST

میكری نے کہا کہ 'میں نو منتخب صدر البرٹو فرنانڈیز کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں میں پیر کو فرنانڈیز کو ملنے کے لیے بلاؤں گا'۔

نو منتخب صدر البرٹو فرنانڈیز

واضح رہے کہ ارجنٹینا میں صدارتی انتخابات میں 91.21 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے اور اس میں فرنانڈیز کو 47.83 ووٹ ملے ہیں جبکہ میکری نے 40.66 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ارجنٹائنا کے قانون کے مطابق پہلے مرحلے میں اسی امیدوار کی جیت یقینی ہوتی ہے، جسے ووٹوں کی گنتی میں 45 فیصد سے زیادہ ووٹ ملا ہو یا جس نے اپنے مخالف پر 10 فیصد کے فرق سے برتری بناکر 40 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details