اردو

urdu

ETV Bharat / international

بریگزٹ کے خلاف لندن میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر - بریگزٹ

برطانوی رائے دہندگان نے سنہ 2016 میں یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹنگ کی تھی لیکن لندن میں بریگزٹ کے خلاف ووٹنگ کی گئی تھی۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Oct 19, 2019, 11:06 PM IST

موجودہ بریگزٹ کے خلاف برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر ہیں۔

برطانوی پالیمنٹ کی طرف کوچ کرنے والے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بریگزٹ سے متعلق از سر نو رائے شماری کرائی جائے، خواہ برطانیہ یورپین یونین سے علیحدہ ہو یا اس کے ساتھ باقی رہے۔

ویڈیو

ہفتے کے روز برطانوی پارلیمنت میں وزیر اعظم بورس جانسن کے نئے بریگزٹ معاہدے کو قبول یا مسترد کرنے سے متعلق بحث کے لیے اراکین پارلیمنٹ یکجا ہوئے۔

بورس جانسن نے قانون ساز اراکین سے درخواست کی کہ وہ اس معاہدے کی توثیق کریں جو انہوں نے رواں ہفتے بلاک کے 27 دیگر رہنماؤں کے ساتھ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤس آف کامنز کے اراکین کو چاہیے کہ وہ بریگزٹ کے اس جھگڑے کو ختم کرنے کے لیے یکجا ہوں، جس نے ملک کو بری طرح تقسیم کردیا ہے۔

حالانکہ برطانوی رائے دہندگان نے سنہ 2016 میں یورپین یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹنگ کی تھی۔

در اصل بریگزٹ کی اصطلاح دو لفظوں کا مجموعہ ہے۔ پہلا بر یعنی برطانیہ دوسرا یگزٹ یعنی باہر نکلنا۔ بریگزٹ یعنی برطانیہ کا یورپین یونین سے باہر نکلنا۔ سنہ 2016 کے عوامی ریفرنڈم کے مطابق رواں ماہ کی 31 تاریخ کو برطانیہ کو یورپین یونین سے علیحدگی اختیار کرنا ہے۔

برطانیہ چاہتا ہے کہ بریگزٹ کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ ہو جس سے برطانیہ کی معاشی اور دیگر امور کو یورپین یونین کے ساتھ جاری رکھا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details