جرمنی کے وفاقی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے ووٹوں کا سب سے بڑا حصہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریکٹس 25.7 فیصد ووٹس حاصل کرکے انجیلا میرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) سے آگے رہی جس نے 24.1 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
جرمنی کے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابقہ سوشل ڈیموکریٹس کو 25.7 فیصد ووٹ کے ساتھ معمولی برتری حاصل ہے جبکہ انجیلامرکل کی جماعت سی ڈی یو اور سی ایس یو کو 24.1 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ گرین پارٹی کو 14.8 ، فری ڈیموکریٹک پارٹی (ایف ڈی پی) 11.5 ، اے ایف ڈی 10.5 فیصد ووٹ حاصل کرسکی ہے۔
حکومت بنانے کے لیے اب ایک اتحاد کی ضرورت ہو گی۔
اس سے قبل سوشل ڈیموکریٹس کے چانسلر کے امیدوار اولاف شولز نے کہا کہ یہ نتیجہ بہت واضح مینڈیٹ ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہم جرمنی کے لیے ایک اچھی اور عملی حکومت تشکیل دیں۔
وفاقی انتخابات میں بدترین کارکردگی کے باوجود انجیلا میرکل کی یونین بلاک نے کہا کہ وہ حکومت بنانے پر بات چیت کے لیے چھوٹی جماعتوں تک رسائی کرینگی، جبکہ میرکل ایک نگراں کردار پر رہیں گی جب تک کہ کسی جانشین کا حلف نہیں لے لیا جاتا۔