اردو

urdu

ETV Bharat / international

روس میں گیس دھماکے سے ایک خاتون کی موت، چھ زخمی - رہائشی مکان میں گیس دھماکے

ایمرجنسی سروس کے عہدیداروں نے بتایا کہ جمعہ کو روس کے شہر ییلٹس کے قریب دو منزلہ رہائشی مکان میں گیس دھماکے سے ایک خاتون ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

an woman killed in gas blast in ielts city of russia
روس میں گیس دھماکے سے ایک خاتون کی موت، چھ زخمی

By

Published : Sep 11, 2021, 9:51 AM IST

روس کے شہر ییلٹس کے قریب دو منزلہ رہائشی مکان میں گیس دھماکے سے ایک خاتون ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی ایمرجنسی سروس کے عہدیداروں نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو پیش آنے والے اس واقعے میں گھر کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔ دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ تین افراد ابھی بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔

اس سے قبل بدھ کے روز ماسکو کے علاقے نوگنسک شہر میں اسی طرح کے ایک واقعے میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details