اردو

urdu

ETV Bharat / international

Prince Andrew Sex Allegations: برطانوی شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد - برطانوی شہزادہ کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ

برطانوی شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا مقدمہ Prince Andrew Sex Allegations امریکہ میں چلے گا، کیونکہ امریکی جج نے پرنس اینڈریو کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ورجینیا جیفری نامی خاتون نے برطانوی شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔

American Judge rejected British Prince Andrew's plea to throw out sexual assault lawsuit
برطانوی شہزادہ اینڈریو پر جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد

By

Published : Jan 13, 2022, 10:22 PM IST

امریکہ کی ایک عدالت نے برطانوی شہزادہ اینڈریو کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو ہر لحاظ سے مسترد کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پرنس اینڈریو کو 2001 میں ایک خاتون ورجینیا جیفری کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات Prince Andrew Sex Allegations پر امریکہ میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹس کے مطابق پرنس اینڈریو کے وکلاء نے 2009 میں جیفری ایپسٹین کے ساتھ دستخط شدہ ایک معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو خارج کر دینا چاہیے لیکن نیویارک کے جج لیوس کپلن نے فیصلہ سنایا کہ کیس کی سماعت ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ورجینیا جیفری نے پرنس اینڈریو پر جنسی زیادتی کا الزام Prince Andrew Sex Allegations لگایا تھا جبکہ کیس کے اہم ملزم ایپسٹن نے 2019 میں جیل میں خودکشی کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Lord Nazir Ahmed Convicted: سابق پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ جنسی جرائم کے مجرم قرار

دوسری جانب پرنس اینڈریو نے ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کیا، تاہم امریکی عدالت کے فیصلہ کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ 61 سالہ ڈیوک آف یارک کے خلاف کیس کی سماعت اب اس سال کے آخر میں ہو سکتی ہے۔

امریکی عدالت کے فیصلہ پر ورجینیا جیفری نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ پرنس اینڈریو کی اس مقدمہ کو خارج کرنے کی کوشش کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے اور اب ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details